Wednesday, 6 May 2015

گوجرخان کے لئے یونیورسٹی کا قیام خوش آئیند ہے ، علاقے میں خوشحالی کا نیا سویرا آئے گا



سکھو(نامہ نگار) تحصیل گوجرخان کے قریہ قریہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے میاں شہباز شریف کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت تحصیل گوجرخان کی کوئی سڑک نا پختہ نہیں رہے گی گوجرخان کے لئے یونیورسٹی کا قیام خوش آئیند ہے راجہ جاوید اخلاص علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں نعروں کی نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگی دور حکومت میں پاکستان کی معیشت دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے گوجرخان کو لا تعداد میگا پراجیکٹس دے رہے ہیں مندرہ چکوال او ر سوہاوہ چکوال سڑک سے علاقے میں خوشحالی کا نیا سویرا آئے گا ان خیالات کا ظہار چئیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے دھمیال ہاؤس بیول میں مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی گوجرخان کے صد ر نعمان گلستان سے ایک ملاقات میں کیا ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں کوئی دقیقہ برداشت نہیں کیا جائے گا گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران نعمان گلستان کہنا تھا کہ چوہدری اشتیاق مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں جو ہمہ وقت گوجرخان کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل ہیں راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں تعمیرو ترقی کا پہیہ رواں رکھیں گے